ابنا: فرانس پريس کے مطابق ايک افغان فوجي کے ذريعے فرانسيسي فوجيوں پر فائرنگ کرکے چار فوجيوں کو ہلا ک کرديئے جانے کے واقعے کے بعد فرانس کے وزير دفاع جرارڈ لونگےاور اس ملک کي فوج کے سربراہ گي يو افغانستان پہنچے ہيں - ان دونوں کو فرانس کے صدر سرکوزي نے افغانستان روانہ کيا ہے تاکہ وہ افغانستان ميں افغان فوجيوں کو ٹريننگ دينے کي مدت کے دوران اپنے فوجيوں کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لے سکيں - فرانس کے وزيردفاع افغانستان سے واپس پر صدر سرکوزي کو حالات سے باخبر کريں گے جس کے بعد ہي وہ افغانستان سے فرانس کي فوج کے انخلاء کے بارے ميں کوئي فيصلہ کريں گے - فائرنگ کے واقعے ميں پندرہ فرانسيسي فوجي زخمي بھي ہوئے ہيں جن ميں پانچ کي حالت تشويش ناک ہے - فرانس کے صدر سرکوزي نے اعلان کيا تھا کہ اگر افغانستان ميں فرانسيسي فوجيوں کي جان کو خطرات مسلسل لاحق رہے تو وہ اپني فوج وہاں سے واپس بلاليں گے۔
......
/169